واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک شخص آرٹ گیلری میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا دیوار پر ٹیپ سے چپکا کیلا اتارکر کھاگیا۔ یہ کیلا فلوریڈا کی ایک آرٹ گیلری میں دیوار پر ٹیپ سے چپکا ہوا تھا۔ جسے فن پارے کی صورت میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ یہ فن پارہ ایک اطالوی کامیڈین و آرٹسٹ ماریزیو کیٹیلان کا تھا جو میامی آرٹ بیزل میں ایک لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالرز تقریباً (ایک کروڑ 85 لاکھ روپے) میں فروخت ہوچکا تھا۔آرٹ گیلری میں ’دیوار پر ٹیپ سے چپکا کیلا‘سب کی توجہ کا مرکز بن چکا تھا اور لوگ اس کے ساتھ آکر سیلفیاں بھی بنوا رہے تھے تاہم گزشتہ روز امریکہ کے ایک معروف آرٹسٹ ڈیوڈ دتونا نے سب لوگوں کے سامنے دیوار سے چپکے کیلے کو اتار کر کھا لیا جس پر لوگ حیران رہ گئے۔
امریکی آرٹسٹ دیوار پر ٹیپ سے چپکا لاکھوں روپے مالیت کا ’کیلا‘ کھاگیا
Dec 09, 2019