تاخیر سے آنے پر باراتیوں کی پٹائی، دلہا گرفتار، دلہن کی پڑوسی سے شادی

بجنور(نیٹ نیوز) بھارت میں تاخیر سے آنے پر نہ صرف باراتیوں کو مارا پیٹا گیا بلکہ دولہا کو گرفتار کروا کے دلہن کی شادی پڑوسی سے کردی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور میں اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے، بارات تاخیر سے آنے پر میزبانوں نے نہ صرف باراتیوں کی پٹائی کردی بلکہ جہیز مانگنے پر دولہا کو گرفتار بھی کرادیا، دلہن کی شادی پڑوس میں رہنے والے نوجوان سے کرا دی گئی۔ دولہا نے پولیس کو بتایا کہ جہیز مانگنے کا الزام بے بنیاد اور جھوٹا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...