نیتن یاہو اور گینٹز کا ایک دوسرے پر حکومت سازی میں رکاوٹ ڈالنے کاالزام

Dec 09, 2019

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)اسرائیل میں کنیسٹ کے دوسری بار ہونے والے انتخابات کے بعد بھی نیتن یاھو اور دوسرا کوئی لیڈر حکومت کی تشکیل میں ناکام رہا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور بلیو وائٹ اتحاد کے سربراہ بینی گینٹز نے ایک دوسرے پر حکومت سازی میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عاید کیا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے بلیو وائیٹ جماعت کے سینئر رہ نما اور وزارت عظمیٰ کے دوسرے امیدوار یائیرلبید اور اتحاد کے سربراہ بینی گینٹز پرحکومت کی تشکیل میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عاید کیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ہم اب تک قومی حکومت کی تشکیل میں اس لیے ناکام ہیں کیونکہ بینی گینٹز حکومت کی تشکیل میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔انہوں نے بینی گینٹز اور یائیرلبید پر الزام عاید کیا کہ انہوں نے بلیو وائٹ اتحاد کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

مزیدخبریں