عراق: 25مظاہرین کی فائرنگ سے ہلاکت کے بعد مقتدی الصدر کے گھر پر راکٹ حملہ

بغداد(این این آئی)عراق کے دارالحکومت بغداد میں مظاہرین کے خون کی ہولی کے ایک روز بعد جنوبی شہر نجف میں مقبول شیعہ رہ نما مقتدیٰ الصدر کے مکان پر ایک ڈرون سے راکٹ داغا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ اس ڈرون حملے میں مکان کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔البتہ اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔اس حملے کے وقت خود مقتدیٰ الصدر مکان میں موجود نہیں تھے اور وہ ایران کے دورے پر گئے ہوئے ہیں۔ادھرمقتدیٰ الصدر کی جماعت کے ترجمان جعفرالموسوی نے کہا کہ اس حملے کا مقصد مظاہرین اور سیاسی لیڈروں پر دباؤ ڈالنا ہے تاکہ وہ حکمراں اشرافیہ کے نامزد وزارتِ عظمیٰ کے کسی بھی امیدوار کو قبول کرلیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ اس ڈرون حملے میں مکان کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔البتہ اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...