بیروت(اے پی پی) مغربی ایشیا کے ملک لبنان میں قائم ایک بیکری میں روزانہ 40 ہزار روٹیاں تیار کی جاتی ہیں جو وہاں کے ضرورت مند خاندانوں میں مفت تقسیم کی جاتی ہیں۔اس بیکری کا نام امل چیریٹی بیکری ہے، جہاں سے شمالی لبنان کی وائٹ ہینڈ سوسائٹی کے تعاون سے روٹیاں تقسیم کی جاتی ہیں۔شمالی لبنان میں روٹیوں کی تقسیم سے متعلق یہ کارخیر سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے انسانی خدمت اور امدادی مرکز کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔
لبنان میں روزانہ 40 ہزار مفت روٹیوں کی تقسیم
Dec 09, 2019