امریکہ کے غصے کی اصل ہما ری کی سائنسی پیشرفت ہے: ایرانی سائنسدان

Dec 09, 2019

تہران (آئی این پی ) امریکی جیل سے رہا ہونے والے ایرانی سائنسدان نے چشم کشا انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے غصے کی اصل وجہ ایران کی سائنسی پیشرفت ہے، امریکہ کا ہدف ایرانی عوام ہے اور وہ ایران کا دشمن نمبرون ہے۔امریکی جیل سے رہا ہونے والے ایرانی سائنسدان مسعود سلیمانی نے وطن واپسی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے غصے کی اصل وجہ ایران کی سائنسی پیشرفت ہے۔مسعود سلیمانی نے کہا کہ جب میں امریکہ میں سائنسی موضوعات کے بارے میں بات کرتا تھا تو امریکی پولیس، جیلرز اور جج ناراض ہوتے تھے۔ایرانی سائنسدان نے کہا کہ جب میں جیل میں تھا تو امریکی حکام نے دوسرے قیدیوں کو بتایا تھا کہ وہ ایک دہشتگرد ہے لیکن قیدی ان کی اس بات کو قبول نہیں کرتے تھے۔

مزیدخبریں