ہانگ کانگ ( انٹر نیشنل ڈیسک )ہانگ کانگ میں اس ویک اینڈ پر بھی ہزاروں افراد نے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی ہے۔ گزشتہ کئی مہینوں سے یہ مظاہرین ہر ویک اینڈ پر مرکزی اقتصادی گڑھ میں احتجاج کرتے ہیں۔ آج ہیومن رائٹس واچ ڈے کے موقع پر ہونے والے اس احتجاج کو حکومتی منظوری حاصل تھی۔