گلگت (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ حفیظ الرحمنٰ کی زیرصدارت گلگت بلتستان کی صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ صوبائی کابینہ نے کہا وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں اصلاحات نافذ کرنے میں تاخیر کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا وفاقی حکومت سے کسی قسم کی محاذ آرائی نہیں چاہتے۔ وفاق 8 ماہ سے نئے اضلاع میں اضافے کا مسئلہ حل نہیں کر رہا۔
گلگت بلتستان میں اصلاحات پر وفاق تاخیر کر رہا ہے: صوبائی کابینہ کا شکوہ
Dec 09, 2019