لاہور(سپورٹس رپورٹر)سائوتھ ایشین گیمز میں پاکستانی کھلاڑی اب تک مجموعی طور پر118 تمغے جیتنے میں کامیاب رہے ہیں۔ ان میں سونے کے29، سلور 33 اور کانسی کے 56میڈلز شامل ہیں۔پاکستانی کھلاڑیوں نے سب سے زیادہ 6گولڈ میڈلز کراٹے میں حاصل کئے، اتھلیکٹس اورویٹ لفٹنگ میں5، 5، ووشو، ریسلنگ اور تیکوانڈو 3،3، شوٹنگ 2 جبکہ سکواش میں ایک گولڈ میڈل شامل ہے۔ 240 میڈلز کیساتھ بھارت سرفہرست ہے، ان میں 125 گولڈ، 75سلور اور40 برانز میڈلز شامل ہیں، میزبان نیپال 158 میڈلز کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے،ان میں 45گولڈ، 42 سلور اور71 برانز میڈلز شامل ہیں۔ سری لنکا 188 میڈلز کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے، اس نے 32 گولڈ،64 سلور اور92 برانز میڈلز جیتے، بنگلہ دیش97 میڈلز کیساتھ پانچویں جبکہ مالدیپ ایک گولڈ اور دو سلورمیڈلز کیساتھ چھٹی پوزیشن پر ہے، بھوٹان 9 برانز میڈلز کیساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔ ویٹ لفٹنگ میں نوح بٹ اورحنظلہ بٹ نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ فینسنگ کے ٹیم ایونٹ میں پاکستان نے کانسی جبکہ باکسنگ میں بھی 2 کانسی کے میڈل حاصل کیے۔ پاکستان کے محمود الحسن اور نقیب اللہ نے کانسی کے تمغے جیتے۔سکواش میں طیب اسلم نے گولڈ میڈل جیتا۔