لاہور( خصوصی نامہ نگار) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ عراق میں ہونے والی بدامنی اور مظاہرے مقدس سرزمین کو سیاسی عدم استحکام کا شکار کرنے کے لئے کروائے جارہے ہیں۔انشا اللہ عراقی عوام اپنے اتحاد سے شرپسندوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔