بیٹیوں کی تعلیم کے معاملہ پر امتیازی رویہ تنگ نظری ہے:حسن محی الدین

لاہور(خصوصی نامہ نگار )منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کے زیر اہتمام میلاد پلان 2019 کے تحت منعقدہ سیرت النبی ؐکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تنگ نظری،انتہا پسندی اور عدم برداشت میں امت مسلمہ کی نظریاتی و فکری بنیادوں کو بہت کمزور کیا۔بیٹیوں کی تعلیم و تربیت کے معاملے میں امتیازی رویہ اختیار کرنا تنگ نظری ہے،تعلیمات محمدی ؐ میں ایسی تنگ نظری کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن