کشمیر میں مظالم پرحکومتی خاموشی مجرمانہ ہے:امیرالعظیم

Dec 09, 2019

لاہور (خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہاہے کہ کشمیر میں ہونے والے ظلم و جبر پر حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی سے ثابت ہو تاہے کہ یہ مودی کے ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں ۔ مودی نے الیکشن میں ہندوستان کے لوگوں سے کشمیر کو بھارت کا حصہ بنانے کے وعدے کو پورا کردیا ۔ ہمارے نالائق حکمران کہتے تھے کہ مودی کا میاب ہوا تو مسئلہ کشمیر حل ہو جائے گا ۔ اگر یہی حل ٹھونسنے کی کوشش کی گئی تو قوم ان حکمرانوں کو ایک لمحہ کے لیے برداشت نہیں کرے گی ۔ بھارت نے کشمیر میں 126 دن سے قیامت برپا کر رکھی ہے ۔

مزیدخبریں