کشمیر کامسئلہ بزور شمشیر ہی حل ہوسکتا ہے:اشرف آصف جلالی

Dec 09, 2019

لاہور( خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا وعدے کے باوجود 127دن سے کشمیریوں پر پڑتی ظلم کی اینٹوں کے جواب میں حکومت پاکستان کو جواب دینے کیلئے کوئی پتھر نہیں مل سکا۔اقوام متحدہ میں عمران خان کی کی گئی تقریر کا کوئی تیر تو نہ چل سکا اب بزور شمشیر ہی مسئلہ کشمیر کا حل باقی رہ گیا ہے۔افسوس کے مظلوم کشمیریوں کی چیخ و پکار سننے سے سب نے کان بند کر رکھے ہیں ۔

مزیدخبریں