ڈکیتی 10 ‘ چوری کی 5 وارداتیں‘ شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے مناواں کے علاقے میں طاہرکے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر5لاکھ 78ہزار روپے‘ لٹن روڈ کے علاقے میں عمرکے گھر سے 5لاکھ روپے، باغبانپورہ میں فیضان اور اس کی فیملی سے 3 لاکھ 90 ہزار روپے‘ ہر بنس پورہ میں انوار اور اس کی فیملی سے 3لاکھ 56ہزار روپے‘ ملت پارک میں ظہیر اور اس کی فیملی سے2لاکھ 95ہزار روپے‘ فیکٹری ایریا میں شاہد اور اس کی فیملی سے ایک لاکھ 70ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، گڑھی شاہو میں فرزند سے ایک لا کھ 65ہزار روپے‘ اکبری گیٹ میں عابد سے ایک لا کھ 40 ہزار روپے‘ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں میں شاہنواز سے 95 ہزار روپے اور شاد باغ میں منیر سے75ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہو گئے ہیں۔ چوروں نے نشتر کا لو نی اور منا واںکے علاقوں سے دوگاڑیاں جبکہ شاد باغ، لوئر مال، ماڈل ٹائون، مسلم ٹاؤن اور شاہدرہ ٹائون کے علاقوں سے پانچ سائیکل چرا لئے

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...