بلاول ڈرائنگ روم کی تخیلاتی سیاست سے نکل کر عملی سیاسی میدان میں آئیں: فیاض چوہان

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے میڈیا پر اپوزیشن کی جانب سے حکومت پر نکتہ چینی کے ردعمل میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو اب ڈرائنگ روم کی خیالاتی سیاست سے باہر نکل کر عوامی سیاست کا آغاز کریں اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے عوام دوست فلاحی منصوبوں سے کچھ سیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ آوارہ کتوں اور معیشت کو کاٹنے والے آوارہ اور کرپٹ سیاستدانوں نے سندھ کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کی پارٹی پچھلے دس سال سے دیہاڑی دار سیاستدان کے ہاتھ رہی جس نے اسکی نظریاتی بنیادیں ہلا کر رکھ دیں۔ رہی سہی کسر اب بچہ سُقہ قسم کے سیاستدان نکال رہے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ 13 سال مسلسل پیپلز پارٹی کی حکومت کے باوجود تھرپارکر میں سینکڑوں بچے سسک سسک کر مر گئے ہیں۔ اگر یہی طرز حکومت رہا تو جلد سندھ بھی پیپلز پارٹی کے ہاتھوں سے نکل جائے گا۔ ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب کی تنقید کے جواب میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ن لیگ دور میں دو دفعہ ڈیڈ لائنز گزرنے کے بعد بھی اورنج لائن مکمل نہ ہو سکی اور مقرر کردہ بجٹ بھی اپنی حد سے بڑھ گیا۔ وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ آل شریف نے میگا پراجیکٹس کے نام پر عوام کو اربوں کا ٹیکہ لگایا اور باہر چلے گئے۔ اورنج لائن ٹرین نواز لیگ کا سوتیلا بچہ ہے جسے پی ٹی آئی نے سہارا دیا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اگر مریم اورنگزیب کو قوم کا اتنا ہی درد ہے تو ن لیگ کی بھگوڑی قیادت کو لندن یاترا سے واپس بلائیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...