کرپشن کا الزامحکمہ سکول ایجوکیشن کے 9افسروں کیخلاف نیب انکوائری شروع

لاہور (میاں علی افضل سے) نیب نے محکمہ سکول ایجوکیشن کے 9 افسروں کے خلاف کرپشن‘ خورد برد کے الزامات پر انکوائری شروع کر دی۔ افسروں سے متعلق تمام ریکارڈ محکمہ سکول ایجوکیشن سے مانگ لیا گیا۔ مذکورہ افسران کو ڈے ون سے لیکر دوران سروس ملنے والی تمام تنخواہوں اور الاؤنس کا ریکارڈ بھی مانگ لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نیب کی جانب سے گزشتہ روز سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ کر دیا گیا جبکہ اگلے مرحلے میں ان افسران کو طلبی کے نوٹس بھی جاری کئے جانے کا امکان ہے۔ جن افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے ان میں ڈی پی آئی اسسٹنٹ ذوالفقار‘ اسسٹنٹ ڈی پی آئی صغیر احمد‘ سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ رانا عبدالقیوم‘ سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ مرزا اکرام الحق‘ سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ شعیب عالم‘ ہیڈ ماسٹر شاہد عباس اسسٹنٹ ڈی پی آئی وسیم غنی‘ سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ زبیر خان شاہد شامل ہیں۔ ان تمام افسران سے متعلق ریکارڈ اکٹھا کرنے کے لئے سکول ایجوکیشن کی جانب سے احکامات جاری کئے جا چکے ہیں۔ اس حوالے سے سیکرٹری سکول‘ ایڈیشنل سیکرٹری سکول‘ ڈائریکٹر پی ایم آئی یو و دیگر حکام کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن