اسلام آباد:انسانی حقوق کے عالمی دن سے متعلق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے قوم سے اپیل کی ہے کہ عوام حق خودارادیت میں کشمیریوں کا ساتھ دیں۔
انسانی حقوق کے عالمی دن سے متعلق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ چار مہینے سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے کشمیر میں کرفیو ہے،کشمیری بھوکے پیاسے تڑپا تڑپا کر شہید کئے جا رہے ہیں،یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہےجبکہ تمام حریت قیادت اس وقت کشمیر میں نظربند ہے۔کشمیر میں ہماری ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزتیں لوٹی جا رہی ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں انسانی حقوق کے عالمی دن پر تمام قوم سے اپیل کرتی ہوں کہ کشمیر کے لئے باہر نکلیں،عوام حق خودارادیت میں کشمیریوں کا ساتھ دیں۔مجھے پاکستانی ماؤں ،بہنو ، بیٹیوں، بھائیوں سب کا ساتھ چاہیے۔