افغانستان میں ہلاک کیے جانے والے جاپانی ڈاکٹر تیتسو ناکامورا کی میت ٹوکیو پہنچ گئی ہے۔جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق مشرقی افغان صوبے ننگرہار میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں زخموں کی تاب نہ لا کر بدھ کے روز ہلاک ہونے والے جاپانی ڈاکٹر تیتسو ناکامورا کی میت ٹوکیو پہنچ گئی ہے۔ان کے جسد خاکی کو کابل ائیر پورٹ سے ٹوکیو روانہ کیا گیا۔ ہوائی اڈے پر منعقدہ تعزیتی تقریب میں افغان صدر اشرف غنی نے ناکامورا کی بیوہ ناوکو اور ان کی بیٹی آکیکو سے تعزیت کی۔ صدر اور فوجیوں کے ایک دستے نے ناکامورا کا تابوت ٹوکیو روانہ کیا۔
جاپانی آنجہانی ڈاکٹر کا جسد خاکی ٹوکیو پہنچ گیا
Dec 09, 2019 | 12:50