کِم جونگ باز آ جاو، ورنہ سب کچھ کھو دو گے، صدر ٹرمپ کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنماءکِم جونگ ان کو خبردار کیا ہے کہ وہ امریکا کی مخاصمت میں سب کچھ کھوبیٹھیں گے۔انھوں نے یہ دھمکی آمیز بیان شمالی کوریا کے کسی نئے بڑے ہتھیار کے تجربے کے ردعمل میں جاری کیا ہے۔ اس پر صدر ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ کم جونگکو بہت کچھ کھونا ہوگا۔درحقیقت وہ ہر چیز کھودیں گے اگر وہ اسی معاندانہ طرز عمل کو جاری رکھتے ہیں۔صدر ٹرمپ نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کِم جونگ کے زیر قیادت اقتصادی ترقی کے شاندار مواقع کا حامل ملک ہے لیکن اس کو وعدے کے مطابق جوہری ہتھیاروں سے دستبردار ہونا ہوگا، نیٹو ، چین ، روس ، جاپان اور پوری دنیا کا اس معاملے میں یکساں موقف ہے۔

ای پیپر دی نیشن