عراقی عدلیہ نے 2626 پرامن مظاہرین رہا کر دیئے، کئی شہروں میں طلباءکا احتجاج

Dec 09, 2019 | 13:09

ویب ڈیسک

 عراقی کی عدلیہ نے مظاہروں کے دوران حراست میں لئے گئے 2626 پرامن مظاہرین کو رہا کردیا ہے۔عراق کی جوڈیشل کونسل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک تفتیشی ادارے نے جانچ پڑتال کے بعد 8 دسمبر تک 2626 پرامن مظاہرین کی رہائی کی تصدیق کی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ 181 افراد فی الحال زیرحراست ہیں اور ان کے قانون کے مطابق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ان پر مظاہروں کے دوران پرتشدد طریقے اختیار کرنے کا شبہ ظاہرکیا گیا ہے۔دوسری طرف بغداد میں طلباءکی بڑی تعداد نے بغداد میں مظاہرین کے قتل عام کی تحقیقات کے لیے جلوس نکالے۔ انہوں نے نعرے لگائے کہ ہمیں اپنا وطن چاہیے۔

مزیدخبریں