پاکستان ایک تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے جہاں بدعنوان عناصر کابلا امتیاز احتساب ہورہاہے:صدر مملکت

Dec 09, 2019 | 18:29

ویب ڈیسک

 صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک تبدیلی کے  دور سے گزر رہا ہے جہاں بدعنوان عناصر کا بلا امتیاز احتساب ہورہاہے۔

 آج اسلام آباد میں انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے سلسلے میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ یہ پاکستان میں نئے دور کا آغاز ہے جبکہ لوگ اس بات کو جان گئے ہیں کہ گزشتہ ستر برسوں سے زائد عرصہ تک ملک کو لوٹا گیا۔

 انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ ماضی میں احتساب کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کیا گیا لیکن اب ملک میں ایک امید پیدا ہوئی ہے کہ یہ عمل غیر سیاسی انداز میں آگے بڑھے گا۔

نیب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ بدعنوانی کی روک تھام کا ادارہ صاف وشفاف ،احتساب سے متعلق لوگوں میں احساس  پیدا کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔

مزیدخبریں