معاون خصوصی برائے اطلاعات نے مریم نواز کی درخواست پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی سزا یافتہ کا محض تیمار داری کی غرض سے بیرون ملک جانا قانون کے ساتھ کھلواڑ کرنے کے مترادف ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگیوں کو سیاست کرنی ہو تو حکومت جعلی لیکن مفاد میں ہو تو حکومت اصلی لگتی ہے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جیلوں میں باقی قیدی سوچتے ہیں کہ ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیوں؟ وزیراعظم ملک میں قانون کے یکساں اطلاق کی جدوجہد کا علم اٹھائے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کی تیمار داری کیلئے بیرون ملک چھوٹے میاں صاحب، دو مفرور بیٹے، صاحبزادی، سمدھی، نواسے، نواسیاں اور ٹی ٹیز مافیا بھتیجے پہلے سے ہی موجود ہیں۔