لاہور (نیوز ڈیسک) ٹوئٹر نے بھی بھارتی حکمران جماعت کی جعل سازی اور مکاری کا پردہ فاش کر دیا۔ بھارت میں جاری کسان احتجاج کے دوران راہول گاندھی نے مشہور تصویر ٹویٹ کی تھی جس میں ایک پولیس والا بزرگ کسان پر لاٹھی برسانے کی تیاری کر رہا ہے جس کے بجوا میں بے جے پی آئی سیل کے ذمہ دار امیت مالویا نے پراپیگنڈا یا حقیقت کے عنوان سے ایک پوسٹ کی جس میں دیکھا گیا کہ کسان کو لاٹھی نہیں ماری گئی‘ ٹوئٹر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اس ویڈیو پر ترمیم شدہ کا لیبل لگایا اور یوں مالویا نے ترمیم شدہ اور جعلی ویڈیو جاری کرنے والے پہلے بھارتی کا اعزاز حاصل کر لیا۔ ٹوئٹر نے ایک اور بھارتی فلم ساز دیوک اگنی ہوتیر جو ہندوتوا نظریات کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں کی ٹویٹ پر بھی ترمیم شدہ کا لیبل لگایا ہے۔
ٹوئٹر نے بھی بھارتی حکمران جماعت کی جعلسازی بے نقاب کر دی
Dec 09, 2020