کراچی: سٹی کورٹ کی بالکونی  گرگئی، 3 افراد زخمی

کراچی (نوائے وقت رپورٹر) سٹی کورٹ کی بالکونی کا حصہ گرنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے، دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کی عدالت میں پیش ہونے والے تین ملزم کورٹ کی بالکنی میں بیٹھے تھے کہ اچانک اس کا کچھ حصہ گر گیا۔ذرائع نے بتایا کہ تینوں ملزم جام اختر، محمد سلیم اور عمیر واقعے میں زخمی ہوگئے، ڈکیتی کے ملزموں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بالکنی کا حصہ گرنے سے گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ای پیپر دی نیشن