سی پیک کے تحت گوادر کی صنعتوں سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا: سی پیک حکام

اسلام آباد (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت874 میگا واٹ سکھی کناری ہائیڈل پاور منصوبے پر کورونا کی وبا کے باوجود کام تیزی سے جاری ہے۔سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق سکھی کناری کے پی ہائیڈل پاور منصوبے پر کام 70 فیصد مکمل ہو گیا ہے۔ اس منصوبے سے دریائے کنہار میں 1.963 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری سے 4250 روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔  سی پیک کے تحت گوادر میں قائم کی جانے والی صنعتوں سے ملکی برآمدات کے حجم میں اضافی ہوگا۔سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق کے تحت دوسرے مرحلہ میں صنعتی تعاون سمیت دیگر شعبوں میں کام جاری ہے، جبکہ برآمدات پر مبنی ترقی کی حکمت عملی کے نتیجے میں برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین سائنس، زراعت اور تعلیم کے شعبوں میں فروغ سے پاکستان کے عوام مستفید ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...