ایم سی بی بنک کی برانچ جیٹھہ بھٹہ پر نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے:کاشتکار

Dec 09, 2020

جیٹھہ بھٹہ(نامہ نگار) حمزہ شوگر ملز انتظامیہ اپنے کاشتکار اکائونٹ ہولڈرکیلئے متعلقہ بنک کی برانچ جیٹھہ بھٹہ میں قائم کروائے۔ایم سی بی بنک کی برانچ جیٹھہ بھٹہ پر نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔کاشتکاروں کو اپنے گنے کی پیمنٹ لینے خان پور جانا پڑتا ہے۔کئی دفعہ پیچارے کاشتکار ڈاکوئوں کے ہاتھوں لٹ چکے ہیں۔موضع تلے والا کے نمبردار عمران صابری نے کہا کہ متعلقہ بنک کی برانچ وقت کی اہم ضرورت ہے رئیس ندیم حسن برڑہ نے کہا کہ کسان بیچارے اپنی پیمنٹ کیلئے در بدر کے چکر لگاتے ہیں ان کیلئے متعلقہ بنک کا ہونا ان کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہوگا۔ ڈاک والا کے سابق کونسلر  رانا ناصر اور رانا ناظر نیاس مطالبے کی بھرپور حمایت کی۔چوھدری سعید نے متعلقہ بنک کا قیام ناگزیر قرار دیا۔

مزیدخبریں