ہائی وے کی بلڈنگ بالآخر ہائیکورٹ ملتان بنچ کے مصرف میں دیدی گئی

ملتان(محمد نوید شاہ سے)  روز اول سے وکلاء کے مطالبات میں شامل ہائی وے بلڈنگ بالآخر ہائیکورٹ ملتان بنچ کی تحویل میں آہی گئی لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس قاسم خان مذکورہ عمارت کا باقاعدہ افتتاح کل کریں گے افتتاح کے لئے عمارت کی دیواروں پر افتتاحی تختی کی تنصیب کر دی گئی ہے جبکہ عمارت کو ہائیکورٹ بار سے ملانے کے لئے درمیانی دیوار بھی گرا دی گئی ہے تفصیل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے قیام کے بعد سے ہائیکورٹ بار ملتان اور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے درمیان قائم عمارت جو ہائی وے بلڈنگ اتھارٹی کے زیرتسلط رہی کو ہائیکورٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے تاہم یہ خواب بالآخر اب پورا ہو ہی گیا ہے موجودہ چیف جسٹس مسٹر جسٹس محمد قاسم خان کی ذاتی کوششوں سے یہ بلڈنگ لاہورہائیکورٹ کو مل گئی ہے تین منزلہ ایک بڑی بلڈنگ کی تحویل  مل جانے کے بعد اس بلڈنگ میں ہائیکورٹ بنچ کی مختلف برانچز کو منتقل کیا جا سکتاہے اس حوالے سے بلڈنگ کا افتتاح چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان کل کریں گے مسٹر جٹس محمد قاسم خان جو ملتان کے تین روزہ دورے پر آج رات ملتان پہنچیںگے اور پھر اگلے تین روز ملتان ہی میں قیام کریں گے ممکنہ طور پر وہ اس عمارت کا بھی باقاعدہ افتتاح کریں گے ہائی وے بلڈنگ میں پولیس کی چیک پوسٹ بھی قائم کر دی گئی ہے جبکہ ہائیکورٹ بار سے عمارت کو ملانے کے لئے درمیانی دیوار کو بھی گرا دیا گیا ہے اسی طرح عمارت کے باقاعدہ افتتاح کی غرض سے تختی کی بھی تنصیب کی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن