تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐاور تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام افکارِ رضا سیمینار آج ہوگا

Dec 09, 2020

لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐاور تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام مرکز صراط مستقیم تاج باغ میں آج 30 واں افکارِ رضا سیمینار ہو گا،تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی امت مسلمہ کو درپیش بعض مسائل کے حل کے حوالہ سے مقالہ پیش کریں گے۔ افکارِ رضا سیمینار کے ناظم مفتی محمد صمصام مجددی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر محمدا شرف آصف جلالی، اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان کے عظیم افکار کی مستند تشریحات پیش کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں