مال روڈ ریڈ زون جلسوں کا معاملہ بل ہائیکورٹ پیش ایک ماہ میں قانون بن جائے گا حکومت

لاہور (وقائع نگار خصوصی) پنجاب حکومت نے مال روڈ کو ریڈ زون قرار دینے کے معاملہ اور جلسے اور جلوس پر پابندی کیلئے بِل لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دیا اور بتایا ہے کہ ایک ماہ میں یہ بل باقاعدہ قانون بن جائے گا۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے ہائی سکیورٹی رسک نامی بل عدالت میں پیش کیا اور بتایا کہ بل پر عوامی شنوائی کے بعد اسے ایک ماہ میں پنجاب اسمبلی سے قانون کا درجہ مل جائے گا۔ بل کے تحت پنجاب میں کسی علاقے کو ریڈ زون قرار دیا جا سکے گا اور اجتماعات، جلسے اور جلوس کیلئے مقامات مخصوص کیے جائیں گے۔ وکیل نے بھی نشاندہی کی کہ اجتماعات، جلسے اور جلوس کیلئے متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے اجازت کہ ضرورت ہوگی اور ریڈ زون میں اجتماعات کرنے پر قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔ ریڈ زون کی خلاف ورزی پر دو سے پانچ برس تک قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ ہو سکے گا۔ عدالت نے بل کا مسودہ پیش ہونے پر درخواست نمٹا دی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...