لاہور(سپورٹس رپورٹر) محکمہ موسمیات نے بدھ کے روزلاہور، اسلام آباد/ راولپنڈی، کشمیر، اٹک، جہلم، چکوال، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، ناروال، گجرات، منڈی بہاوالدین، فیصل آباد، چنیوٹ اور شیخوپورہ کے اضلاع میں بارش (پہاڑوں پر برفباری) کا امکان ہے۔ جبکہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات/صبح کے اوقات دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔