لاہور (نیٹ نیوز) بھارتی اداکار یووراج سنگھ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ خالصتان تحریک کی حمایت کرنے کیساتھ ساتھ ہندوؤں کو غدار کہہ رہے ہیں۔ یوگراج سنگھ بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ کے والد اور بھارتی پنجاب کی فلموں کے معروف اداکار ہیں۔ انہوں نے ہندو خواتین پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ان کا کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ ہندو ’غدار‘ ہیں۔ 100سال مغلوں کی غلامی کی۔ 62 سالہ یوگراج سنگھ نے کہا کہ مودی سرکار کی ایک بھی شرط منظور نہیں ہے چاہے وہ فوج لے آئے۔ سی آر پی ایف لائے، بی ایس ایف لائے یا ٹینک لے آئے۔ اب بھی وقت ہے سمجھ جاؤ، کسی نے بھی تم لوگوں کی قبروں پر تھوکنے بھی نہیں آنا۔ انہوں نے خالصتان تحریک کے حامیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی جانب سے گراؤنڈ میں بیٹھ کر مذاکرات کرنے کے مطالبے کو مسترد کرکے بہت اچھا کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہندوؤں کی کسی بھی بات کا یقین نہیں کیا جاسکتا ہے کیوں یہ ایسے لوگ ہیں جو اپنی ماں بیٹی اور بہن کی قسم کھا کر بھی بدل جاتے ہیں۔
ہندوغدار،100برس مغلوں کے غلام رہے: بھارتی اداکار یووراج سنگھ نے خالصتان تحریک کی حمایت کر دی
Dec 09, 2020