اسلام آباد ہائیکورٹ کیجسٹس محسن کیانی کی طبیعت ناساز اہم کیسز کی سماعت ملتوی

Dec 09, 2020

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن کیانی کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے جس کے باعث رواں ہفتے زیرسماعت مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس محسن کیانی طبیعت ناسازی کے باعث ایک ہفتے کی رخصت پر چلے گئے ہیں۔ اسی بنا پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے کورٹ روم تھری میں رواں ہفتے ہونے والے کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ہے۔ کاز لسٹ کے مطابق کورٹ روم تھری میں آٹھ دسمبر کو آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر سماعت ہونا تھی جبکہ نو دسمبر کو نوازشریف کی اپیلوں پر سماعت کے ساتھ ساتھ مریم نواز‘ کیپٹن (ر) صفدر کی اپیلوں پر بھی سماعت ہونا تھی۔

مزیدخبریں