راولپنڈی(جنرل رپورٹر)بجلی و گیس صارفین کیلئے تصحیح شدہ بلوں کی ادائیگی مسئلہ بن گئی ہے، معلوم ہوا ہے کورونا وبا کے دنوں میں عوام کو اقساط کی سہولت فراہم کی گئی تھی جس کا سلسلہ بعد میں بھی بڑی تعداد میں جاری ہے، صارفین کے مطابق یوٹیلٹی بلز کو متعلقہ اتھارٹی سے قسط یا درستگی کرانے بعد بنکوں میں لے کر جائیں تو انکارکر دیاجاتا ہے کہ بنکوں کے سسٹم میں تصحیح شدہ بلز جمع کرنے کی سہولت موجود نہیں یہ بل ڈاکخانوں میں جمع کرائیں، صارفین کے مطابق شہر کے ڈاکخانوں میں بلز جمع کرنے کے محدود اوقات اور بڑی رقوم والے بل جمع کرنے سے اجتناب کی وجہ سے انکو طویل سفر کر کے جی پی او جانا پڑتا ہے جو بڑی رقم والے بلز صارفین کیلئے بڑا مسئلہ اور انتہائی خطرناک ہے، اسی وجہ سے جی پی او اور دیگر ڈاکخانوں میں بلوں کی آخری تاریخوں میں رش ہو جاتا ہے ،صارفین نے اسٹیٹ بنک کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بنکوں میں بلز کی وصولی میں ٹال مٹول کا نوٹس لیتے ہوئے مناسب اقدامات کئے جائیں تا کہ عوام کو بلز کی ادائیگی کیلئے خوار نہ ہونا پڑے۔