کلرسیداں، مبینہ خودکشی کرنے والی لڑکی کی قبرکشائی کا حکم 

 کلر سیداں (نامہ نگار)علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں نے مبینہ طور پرگولی مار کر خود کشی کرنے والی 22 سالہ غیر شادی شدہ لڑکی کی قبر کشائی کا حکم جاری کر دیا۔کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں دو ہفتے قبل والدہ کی جانب سے موبائل فون چھیننے سے دل برداشتہ ہو کر لڑکی نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا تھا اور والدین نے پولیس کو اطلاع دہئے بغیر اس کی تدفین کر دی تھی جس پر تھانہ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر حسن محمودبھٹی متوفیہ کے گھر پہنچ گئے اوراس کے والدین کے بیان وغیرہ قلم بند کرنے کے بعد متوفیہ کی قبر کشائی کیلئے درخواست دے دی جسے منظور کر لیا گیا۔ متوفیہ کی 19 دسمبر کو قبر کشائی کے بعد اس کا پوسٹمارٹم کیا جائے گا جس کے بعد اصل محرکات سامنے آئیں گے۔ادھر معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ متوفیہ کے والدین نے علاقہ مجسٹریٹ کے 19 دسمبر کو قبر کشائی کے حکم کیخلاف سیشن جج سے بھی رجوع کر لیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن