مفتی زرولی خانؒ باطل کیخلاف شمشیربے نیام تھے،علامہ احمدلدھیانوی

Dec 09, 2020

کراچی (نیوزرپورٹر) شیخ التفسیروالحدیث مفتی محمد زرولی خانؒ باطل کیخلاف شمشیربے نیام تھے،تین دہائی سے زیادہ قرآن کریم اوراحادیث نبویﷺکی خدمات آپ کاعظیم کارنامہ ہے،مفتی صاحب کے درس تفسیرقرآن کریم نے ہزاروںبھٹکے ہوئے دلوںکی کایاپلٹ دی،ان خیالات کااظہارسربراہ اہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ محمداحمدلدھیانوی،مرکزی صدرعلامہ اورنگزیب فاروقی،علامہ رب نوازحنفی،علامہ تاج محمدحنفی ودیگر نے عظیم اسلامی اسکالر،مہتمم جامعہ عربیہ احسن العلوم شیخ التفسیروالحدیث مولانامفتی محمد زرولی خان علیہ الرحمۃکے سانحہ ارتحال پر اپنے تعزیتی بیان میںکیا،قائدین اہلسنّت نے کہاکہ مفتی محمد زرولی خانؒ کواللہ تعالیٰ نے حق گوئی کی عظیم صفت سے نوازرکھاتھا،گزشتہ تین دہائیوںسے زائدعرصے پرمحیط آپ کے درس تفسیرقرآن کریم کوملک وبیرون ملک ہزاروں کی تعدادمیںلوگ سنتے اوراس سے استفادہ کرتے تھے،موجودہ پرفتن دورمیںاحقاق حق اورابطال باطل میںآپ کاشایدہی کوئی ثانی ہو،آپ کی عظیم خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائے گا،گلشن اقبال کراچی میںآپ کے قائم کردہ عظیم دینی درس گاہ جامعہ عربیہ احسن العلوم کے ہزاروںفضلائے کرام دنیابھرمیںدین اسلام کی ترویج واشاعت کی خدمات میںمصروف ہیںجن کاتاقیامت ثواب مفتی زرولی خان علیہ الرحمۃکی روح کوپہنچتارہے گا، ملک بھرمیںجہاںکہیںبھی دین متین کیخلاف کسی بھی فتنے نے سراٹھانے کی کوشش کی آپ نے ان کی سرکوبی کیلئے کسی بھی مصلحت سے کام نہیںلیابلکہ شمشیربے نیام بن کردوٹوک الفاظ میںان کی مذمت کی اورسرکوبی کیلئے کام کیے،جب بھی تحفظ ناموس رسالتﷺیاتحفظ ناموس اصحاب رسول کا مسئلہ درپیش آیاآپ نے تمام ترمصالحت کوبالائے طاق رکھ کرمیدان عمل میںآکردین اسلام کے دفاع کافریضہ سرانجام دیا،اللہ رب العزت آپ کی عظیم خدمات کواپنی بارگاہ میںشرف قبولیت سے نوازتے ہوئے آپ کے درجات کوبلندفرمائے،غم ودکھ کی اس گھڑی میں اہلسنّت والجماعت پاکستان جملہ لواحقین،اہل خانہ،جامعہ کے اساتذہ اورطلباء کے دکھ دردمیںبرابرکی شریک اورحضرت کی بلندی درجات کیلئے دعاگوہے۔

مزیدخبریں