ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کی تاجر  سراج قاسم تیلی کے انتقال پرتعزیت

کراچی (نیوزرپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے معروف تاجر سراج قاسم تیلی کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہارکیا ہے۔ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے اپنے تعزیتی بیان میں سراج قاسم تیلی کے انتقال پر انکے اہلخانہ سے تعزیت و ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اور کہا کہ سراج قاسم تیلی کی رحلت کراچی کی صنعت و تجارت کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے،پاکستان بالخصوص کراچی کی تاجر برادری آج بڑے بے باک و نڈر تاجر رہنما سے محروم ہوگئی۔ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے دعا کی کہ اللہ تعالی سراج قاسم تیلی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام اور سوگوار لواحقین کو صبر جمیل دیں۔آمین

ای پیپر دی نیشن