لسبیلہ (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر حب لیفٹیننٹ (ر)محمد احمد ظہیر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سیاحت کے فروغ کے لئے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کے خصوصی ہدایت پر موضوع میانی ہور تحصیل سونمیانی کے سیاحتی مقامات میں مجوزہ سائیٹ کے معائنے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سیاحت کے فروغ کے لئے سونمیانی سمیت سات مقامات پر تفریحی ریزالٹ قائم کررہی ہے انکا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت بلوچستان میں سیاحتی مقامات کو ترقی دیکر نہ صرف عمومی ترقی کے عمل کو تیز کیا جاسکتا ہے بلکہ صوبے کی معیشت میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ عام آدمی اور خاص طور سے مقامی آبادی کیلئے روزگار اور آمدن کے نئے ذرائع پیدا کئے جاسکتے ہیں واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لئے دو بلین مختص کئے گئے ہیں۔
بلوچستان کے ساحلوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں: اظہر ظہیر
Dec 09, 2020