سکھر(بیورو رپورٹ)سندھ کے بدنام زمانہ ڈاکو جنگل تیغانی نے پولیس کو ساتھیوں کی ہلاکت کے بعد وارننگ دی ، ڈاکو ساتھیوں کو امیروں کو اغواء اور پولیس اہلکاروں کو مارکر اسلحہ چھیننے کی اپیل ، سوشل میڈیا پر ڈاکو ئوں کا بیان توجہ کا مرکز بن گیا ، ایس ایس پی سکھر نے نوٹس لے لیا ، سندھ پولیس پرعزم ہے بہت جلد ان کا انجام بھی ساتھیوں جیسا ہو گا، ایس ایس پی سکھرعرفان سموںکی زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو تفصیلات کے مطابق سندھ کے بدنام زمانہ انعام یافتہ ڈاکو جنگل تیغانی اپنے ساتھیوں کی سکھر پولیس کیساتھ مقابلوں میںمارے جانے کے بعد طیش میں آگیا ہے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں جنگل تیغانی نے اپنے ساتھی ڈاکو کے ہمراہ ساتھی ڈاکوؤں کے لئے وڈیو پیغام جاری کیا ہے کہ عام اور غریب لوگوں کو اغواء کرنے کے بجائے امیروںاور مالدار لوگوں کو اغوا کیا کرو اور سندھ پولیس کے اہلکاروں کو شہید کرکے ان سے اسلحہ چھین لیا کرو دوسری جانب ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے کہا کہ سندھ پولیس پرعزم ہے بہت جلد ان ڈاکوئوں کا انجام بھی انکے ساتھیوں والا ہوگا ۔