لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام لاہور میں جاری نیشنل چیلنج کپ میں مزید چار میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ گروپ سی کے پہلے میچ میں کے آر ایل نے پوپو کو 9-0 سے شکست دی۔ گروپ اے میں کے پی ٹی نے سیف ٹیکس کو چار ایک سے شکست دیکر گروپ 16 میں جگہ بنا لی۔ گروپ ڈی میں بلوچ فٹبال کلب کوئٹہ اور پی سی اے اے کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ گروپ ڈی میں افغان فٹبال کلب اور لائلپور فٹبال کلب کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ آج 9 دسمبر کو چھ میچ کھیلے جائیں گے۔