بیجنگ (شِنہوا)چین اور نیپال نے مشترکہ طور پر اعلان کیا ہے کہ دنیا کی بلند ترین چوٹی مانٹ قومولانگما کی نئی اونچائی 8 ہزار848 اعشاریہ 86 میٹر ہے۔ مائونٹ قومولانگما کی نئی اونچائی کا مشترکہ اعلان منگل کو چین کے صدر شی جن پھنگ اور ان کی نیپالی ہم منصب بدیا دیوی بھنڈاری نے اپنے خطوط کے تبادلہ میں کیا۔ صدر شی نے اپنے خط میں کہا کہ چوٹی کی نئی اونچائی کے مشترکہ اعلان پر چین اور نیپال نے گزشتہ سال اتفاق کیا تھا۔
چین‘ نیپال کادنیا کی بلند ترین چوٹی ماونٹ قومولانگما کی نئی اونچائی کا مشترکہ اعلان
Dec 09, 2020