لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)حسن طارق رحیم میموریل اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے چوتھے روز سات میچز کھیلے گئے۔مینزڈبلز مقابلوں میں عقیل خان اورشہزاد خان نے عمران اور طارق کو چھ ایک اور چھ تین سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ دوسرے میچ میں ایم عابد اور وقاص نے احمد اور شعیب کیخلاف چھ تین اور چھ چار سے فتح حاصل کی۔ تیسرے میچ میں بھائیوں کی جوڑی مزمل اور مدثر نے ثاقب اور نعمان کو چھ دو اور چھ دو سے مات دی۔ چوتھے اور آخری ڈبلز میں ہیرا عاشق اور یوسف نے احمد چوہدری اور ابدال کیخلاف کامیابی پائی۔ بوائز انڈر 18 مقابلوں میں ایم شعیب نے مہاتر محمد کو چھ ایک اور چھ صفر سے شکست دی، عاقب حیات نے ہشیش کمار کو چھ صفر، چار چھ، اور چھ چار سے ہرایا۔