شوکت خانم ہسپتال کراچی کیلئے فنڈ ریزنگ میں 65کروڑ کے عطیات جمع

لاہور (پ ر) شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر کراچی کی تعمیر کے لیے جاری فنڈ ریزنگ مہم کے سلسلے میں ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ روز ایک ورچوئل فنڈریزرنگ پروگرام ہوا جس میں چیئرمین شوکت خانم میموریل ٹرسٹ ، عمران خان نے خصوصی شرکت کی۔اس ٖفنڈ ریزنگ پروگرامیں شوکت خانم ہسپتال اور عمران خان کے آفیشل سوشل میڈیا پیج اور ایک نجی چینل کے ذریعے دنیا بھر سے ہزاروں ڈونرز نے آن لائن شرکت کی اور مجموعی طور پر 65کروڑ روپے کی خطیر رقم جمع کی گئی ۔ پاکستان کے تیسرے اور سب سے بڑے کینسر ہسپتا ل کی تعمیر اس وقت تیزی سے جاری ہے اور دنیا بھر سے مخئیر حضرات اس میں حصہ لے رہے ہیں اس فنڈ ریزر میں بھی پاکستان کے علاوہ امریکہ ، کینیڈا ، یورپ ، مڈل ایسٹ ، انگلینڈ ، آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک میں موجود پاکستانیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستانیوں کی سخاوت پر پورا بھروسہ اور یقین ہے جیسے لاہور اور پشاور کے ہسپتال عوام کے تعاون سے تعمیر ہوئے اسی طرح کراچی کا یہ ہسپتال بھی انہیں پاکستانیوں کے تعاون سے مکمل ہو گا۔  پروگرام کی میزبانی فخر ِ عالم نے کی جبکہ مشہور راک سٹار عاطف اسلم ، شہزاد رائے ، سابق کرکٹر رمیز راجہ اور اداکارہ ماہرہ خان  اور ہسپتا ل کے سابقہ چیف ایگزیکٹوآفیسر ڈاکٹر نوشیروان خان برکی نے بھی اس پروگرام میں شامل ہو کر لوگوں سے عطیات دینے کی اپیل کی۔

ای پیپر دی نیشن