انسپکٹر جنرل ریلوے پولیس کا ملتان ڈویژن کا دورہ ‘خصوصی چیکنگ کی

لاہور (سٹاف رپورٹر)انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس عارف نواز خان نے ملتان ڈویژن کے دورہ کے دوران تھانہ ریلوے پولیس سمہ سٹہ کی خصوصی چیکنگ کی۔ تھانہ ریلوے پولیس سمہ سٹہ کی بلڈنگ ،ریلوے پولیس ملازمین کی رہائش کے لئے استعمال ہونے والی بیرکس، تھانہ ریلوے پولیس سمہ سٹہ کے ریکارڈ روم اورتھانہ کے رجسٹرزکا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔اس کے علاوہ آئی جی ریلوے پولیس نے ریلوے یارڈ سمہ سٹہ پر سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر آئی جی ریلوے پولیس کا کہنا تھا کہ ریلوے پولیس ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کی طرف خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...