اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ منگلا اور تربیلا کے 5 عشروں بعد پاکستان کو مہمند اور بھاشا کی صورت میں 2 بڑے آبی ذخائر (ڈیمز)میسر آئیں گے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے مہمند ڈیم پر جاری تعمیراتی کام کے حوالے سے ویڈیو شیئر کی۔ وزیراعظم آفس کے مطابق خیبرپی کے میں دریائے سوات پر واقع مہمند ڈیم کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔