سماہنی سیکٹر، بھارتی فوج کی وقفہ وقفہ سے گولہ باری، فائرنگ  

سماہنی ( نامہ نگار ) سیز فائر لائن سماہنی سیکٹر میں قابض بھارتی افواج کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری  ہیں، سیز فائر لائن سے متصل گاوں جموں ناچواں موضع ڈنہ میں بھارتی فوج نے شہری آبادی پر مارٹر بمباری کی ۔ ایک مارٹر بم چوہدری مختار کے گھر کے عقب میں آکر بلاسٹ ہوا جس سے  گھر جزوں طور پر تباہی سے دو چار ہوا تاہم مکین جانی نقصان سے محفوظ رہے ۔ سیز فائر لائن سماہنی سیکٹر میں وقفہ وقفہ سے مارٹر بمباری اور فائرنگ کا سلسلہ جاریرہا۔  بھارتی فوج کی سیز فائر معاہدے کی آئے روز خلاف ورزیاں جاری ہیں جس سے شہری آبادی متاثر ہو رہی ہے اس کے باوجود سیز فائر لائن پر آباد شہریوں کے حوصلے پاک فوج کے ساتھ بلند ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن