مچھلی، سینڈوچز‘گاجر کے حلوہ، چائے کافی سے تواضع

Dec 09, 2020

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پی ڈی ایم اجلاس کے شرکاء کی خوب خاطر تواضع کی گئی۔ ذرائع کے مطابق فش فرائی، گاجر کا حلوہ، سینڈوچ اور دیگر کھانے پیش کئے گئے۔ شرکاء کو چائے، کشمیری چائے اور مختلف فلیورز کی کافی پیش کی گئی۔ مہمانوں کو ان کی پسند کا مشروب پیش کیا گیا۔

مزیدخبریں