ترقی پذیر ممالک بدعنوان اشرافیہ کی کرپشن کے باعث غربت کا شکار ہیں،وزیراعظم

Dec 09, 2020 | 12:02

ویب ڈیسک

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  ترقی پذیر ممالک بدعنوان اشرافیہ کی کرپشن کے باعث غربت کا شکار ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میں ناجائز دولت کو ہدف بنانے کے حوالے سے منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کے عزائم کا خیرمقدم کرتاہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک اپنی بدعنوان اشرافیہ کی کرپشن کے باعث غربت کا شکار ہیں، ترقی پذیر ممالک کے بااثر افراد منی لانڈرنگ کے ذریعے دولت امیر ملکوں اور ٹیکس چوری کے غیر ملکی ٹھکانوں میں منتقل کرتے ہیں، انہی کی وجہ سے یہ ممالک مفلسی کے گھاٹ اتارے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں