ننکانہ صاحب(نما ئندہ خصوصی+ نامہ نگار) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر) پیر اعجاز احمد شاہ کی کاوشوں سے عوام کو سفر کی بہترین سہولت مہیا کرنے کے لیے سڑکوں کی بحالی اور تعمیر و مرمت کو جلد از جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ ترقیاتی کاموں میں استعمال ہونیوالے میٹریل کے معیار پر کسی قسم کا بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمدنے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طارق ڈھلوں کے ہمراہ چوکھیانوالہ گائوں میںنئی تعمیر ہونے والی سڑک کے جاری کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔