بھارت مذہبی آزادی کے حوالے سے خطرناک ملک بن چکا :آصف شاہین 

Dec 09, 2020

نواں کوٹ(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں آصف شاہین نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حقوق سلب کرنے سے بھارتی مذموم سازش کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے پاکستان کی کوششوں کے باعث آج دنیا میں بھارتی نام نہاد سیکولیرازم اور جمہوریت بے نقاب ہو چکی ہے بھارت مذہبی آزادی کے حوالے سے خطرناک ملک بن چکا ہے اورکشمیری اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے عزم و استقامت سے کھڑے ہیں مقبوضہ کشمیر میں حریت پسندوں کو بھارتی فوج کی طرف سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔

مزیدخبریں