شام کی حمایت جاری رہے گی، حسن روحانی

 ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ان کے ملک کی جانب سے شام کی حمایت جاری رہے گی۔ انہوں نے یہ بات شامی وزیر خارجہ فیصل مقداد کے ساتھ تہران میں ایک ملاقات کے دوران کہی۔ صدر روحانی نے شامی حکومت پر زور دیا کہ مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں میں اسرائیل کے خلاف مزاحمتی تحریک جاری رکھی جائے۔نومبر میں دوبارہ وزیرخارجہ کاعہدہ سنبھالنے کے بعد فیصل مقداد کا یہ ایران کا پہلا دورہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن